ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں چھاپہ: سندھ حکومت کا بلوچستان سے سخت احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے بلوچستان پولیس کی جانب سے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کے گھر چھاپے پر بلوچستان حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا، خط کے مطابق 22 ستمبر کی رات گزری تھانہ کی حدود میں صالح بھوتانی کے گھر پر سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر بلوچستان پولیس نے چھاپہ مارا۔خط میں کہا گیا کہ بلوچستان پولیس کا یہ عمل مکمل طور پر غیر قانونی تھا، بلوچستان پولیس کے اس عمل پر حکومت سندھ کے سنجیدہ تحفظات سے آگاہ کررہے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی چھاپہ مار کارروائی میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں