English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے، عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہفتہ کو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ وہ چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے رہے۔ 

عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز، احمد خان بچھر اور روف حسن کے ہمراہ کہا کہ پبلک کے نمائندے جو یہاں کھڑے ہیں، یہی ریاست ہیں۔  ریاستی مشینری کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں منتخب عوامی نمائندوں کے طور پر ملاقات کا حق نہیں دیا جا رہا۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء کا احتجاج ہو گا اور ہفتہ کو ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کریں گے۔

عمر ایوب نے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں اور ملک کے حقیقی دشمنوں کے خلاف کارروائی کریں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ اڈیالہ میں موجود حکام چاہے وہ آئی ایس آئی، ایم آئی یا ایف آئی یو سے تعلق رکھتے ہوں، ان کو پیغام دیتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لیں۔ آپ کا کام دہشتگردی کو کنٹرول کرنا ہے نہ کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو دباؤ میں لانا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے