ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد برطانیہ میں افغان سفارتخانہ بند

لندن :امارت اسلامیہ افغانستان  کے طالبان حکام نے سابق حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے سفارتی مشنز سے تعلقات منقطع کرنے اور عملے کو فارغ کرنے کے بعد برطانیہ میں سفارت خانہ بند کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق لندن میں افغان سفارت خانہ بند ہونے کے بعد ایک نوٹس لگایا گیا ہے، جس پر واضح طور پر لکھا ہے کہ جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ بند ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے طالبان حکومت کو قبول نہیں کیا اور نہ ہی اس کے افغانستان کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات ہیں تاہم امریکا اور یورپی یونین کی طرح لندن بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں