ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان : ماری پٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں شیوا آئل فیلڈ کے قریب پرواز کے کچھ دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر میں 14 مسافر سوار تھے، جن میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور عملے کے ارکان شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید منتقلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا اور تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہیلی کاپٹر نے پرواز کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کا سامنا کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران اس کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں