کنری (جسارت نیوز) اسلام کی حقانیت آشکار ہونے اور اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر بودر فارم روڈ پر واقع قادیانی اسٹیٹ ناصر آباد کے رہائشیوں فیملی کے سربراہ الطاف احمد جٹ ولد غلام محمد جٹ، ان کے بیٹوں راشد احمد جٹ، سرفراز احمد جٹ، نسیم احمد جٹ، وسیم احمد جٹ سمیت خاتون ماریہ بی بی زوجہ راشد جٹ اور ان کے 3 بچوں 8 سالہ ایان علی، 3 سالہ فیضان احمد اور 6 سالہ بچی اُمت الجبین نے جھوٹے مذہب پر لعنت بھیج کر خانقائہ نقشبندیہ مجدیہ گلزار خلیل سامارو میں خانقاہ کے سجادہ نشین پیر محمد ایوب جان سرہندی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ نومسلموں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی دباؤ اور لالچ کے بغیر اپنی رضا و خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پوری فیملی کو ہدایت سے نوازا ہے، بے حد خوش ہیں کہ جھوٹے اور فریبی ٹولے سے چھٹکارا حاصل کرکے دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تھام کر اپنی آخرت سنوار لی، آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کفر کے اندھیروں اور گھٹن کے ماحول سے نکل کر اب آزاد فضاؤں میں سانسیں لے رہے ہیں، اللہ ہمارے اس عمل کو قبول فرمائے اور باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ خوشی کے موقع پر موجود مریدین اور خلیلی جماعت کے ذمہ داران نے نومسلموں کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

