ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمن پانچویں بار 5 سال کیلئے بلامقابلہ جے یو آئی (ف) کے امیر منتخب

fighting for freedom

پشاور: مولانا فضل الرحمن  آئندہ5 سال کیلیے پانچویں بار بلامقابلہ ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر منتخب ہوگئے، جے یو آئی  ف کے انٹرا پارٹی الیکشن  پشاور میں منعقد ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں پارٹی کی مرکزی کونسل کے پندرہ سور ارکان نے مرکزی امیر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب کیا، مرکزی جنرل کونسل کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمن کو 5 سال کے لیے بلامقابلہ امیر منتخب کرلیا جب کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو بلامقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطا الرحمن جے یو آئی خیبر پختونخوا کے پارٹی انتخابات میں 5 سال کے لیے صوبائی امیر منتخب ہوئے تھے،چند روز قبل الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کو پارٹی انتخابات کروا کر تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں