English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی ہدایات

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات آج بھی لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کے لیے انتہائی پسندیدہ مقام ہے۔ ہمارے نوجوان یو اے ای کی کسی بھی ریاست میں آباد ہونے اور کام کرنے کا خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یو اے ای میں بھی معاملات بگڑے ہیں، مسائل بڑھے ہیں اور مختلف نئے قوانین کے ذریعے غیر ملکیوں کے لیے حدود متعین کردی گئی ہیں۔

یو اے اے میں پاکستانی سفارتی مشنز نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرنے کی صورت میں پاکستانی باشندوں کی مشکلات کم ہوسکتی ہیں۔ یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے چاہتے ہیں کہ پاکستان سے آنے والے چند قوانین اور قواعد کا خاص خیال رکھیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے جو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ وہ یو اے ای میں کس طور اپنے لیے مشکلات کھڑی کرنے سے دور رہ سکتے ہیں۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای میں قوانین چونکہ بہت سخت ہیں اس لیے ان کی خلاف ورزی سے بچنا چاہیے۔ قوانین پر عمل کی صورت میں سہولتیں بھی بہت ہیں۔ آن لائن کلچر نے بہت سے مسائل پیدا کیے ہیں۔ یو اے ای میں مستقل سکونت اختیار کرنےوالے، وزٹ ویزا پر جانے والے اور ملازمت تلاش کرنے والے پاکستانیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یو اے ای میں قوانین کس نوعیت کے ہیں اور اُن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستانیوں کے لیے جو 29 ہدایات جاری کی گئی ہیں اُن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے، پرائیویسی کا احترام کیا جائے، کسی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی تصویر یا ویڈیو آن لائن شیئر نہ کی جائے، حساس مقامات کی تصویریں نہ لی جائیں، ایسی ویڈیوز شیئر نہ کی جائیں جن میں اخلاق سوز یا پھر انسانی اسمگلنگ سے متعلق مواد شامل ہو، ٹریفک کے قوانین کا مکمل احترام کیا جائے، وزٹ ویزا پر یو اے ای میں قدم رکھنے کے بعد ملازمت تلاش نہ کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے