English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلشن حامد3ماہ سے پینے کے پانی کی فراہمی سے محروم ہے

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھائی خان ویلفیئر کے بانی وجنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں ، تعلقہ چیئرمین لطیف آباد حاجی عبدالحمید مٹھو نے اپنے بیان میں میئر حیدرآباد کاشف شورو،رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن ، ایم ڈی واسا زاہد حسین و دیگر متعلقہ افسران سے اپیل کی ہے کہ گجراتی پاڑہ اور گلشن حامد میں تین ماہ سے زائد عرصہ سے پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ۔اس پسماندہ علاقہ کے غریب لوگ پانی کا ٹینکر بھی نہیں ڈلوا سکتے ۔لہذا انسانی بنیاد پر لوگوں کے لیے پینے کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا زاہد حسین سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ واسا اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے جس علاقے کی نشاندہی کی گئی ہے وہاں ریکوری بالکل نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی منتخب نمائندے ایسی اسکیمیں بنائیں تاکہ یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو سکیں ۔یو سی چیئرمین انور عباس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں میئر حیدر آباد ودیگر متعلقہ افسران کو زبانی و تحریری طور پر آگاہ کیا ہے مگر کوئی سد باب نہیں ہو سکا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی واسا ایک ریکوری کمیٹی تشکیل دیں تاکہ انکے بقایاجات لوگوں سے وصول کرانے میں انکی مدد کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ ویلفیئر کا کام لوگوں کے جائز مسائل کی نشاندہی کرکے ان کو حل کرانے میں لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے