English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ:کرپشن پر سول جج برطرف‘ 2 ججز کو سزا

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 3 جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد 3 ججز کو سزائیں سنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سول جج شہباز حسین کی 4 گریڈ درجے نیچے تنزلی کردی گئی اور ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان پر جرمانہ عاید کردیا گیا۔چیف جسٹس نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جوڈیشل افسر کو سن کر فیصلے سنائے، ان ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے