English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کندھکوٹ: ڈاکو راج اور بے امنی کیخلاف آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کی ریلی

القمر

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ضلع بھر میں ڈاکو راج اور بڑھتی ہوئی بے امنی کے خلاف آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کی کال پر چھٹے روز بھی سیکڑوں شہریوں نے امن کا پرچم اُٹھا کر رات کے وقت موبائل کی ٹارچ جلا کر ٹاور چوک سے پریس کلب تک امن ریلی نکالی۔ اس موقع پر امن ریلی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہری رہنماؤں ڈاکٹر مہر چند، دل مراد ڈاھانی، حاجی حضور بخش مغل، عبدالفتاح مغل، اشوک کمار سونارو، طارق خان باجکانی، غلام مصطفی میرانی، شعبان خان جکرانی، ہریش کمار، عبدالعزیز سومرو، ظریت ساگر بجارانی، سجاد بروھی، کامریڈ عباس باجکانی ودیگر نے کہا کہ قانون کی رٹ کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے لوٹ مار کے بعد اب بھتا مافیا نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، ہم چھٹے روز سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن سندھ حکومت اور سندھ پولیس اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے، یہ تحریک ضلع بھر میں جاری رہے گی، بدھ سے لے کر 3 روز تک شٹر بند ہڑتال کی کال دی جائے گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کر کے ڈاکوؤں کا صفایا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے