English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلسل پانچویں بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلسل پانچویں بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔

 عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مسافروں کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں 20 سے 190 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 190 جبکہ لاہور سے پشاور تک کے کرائے میں 50 روپے کمی کی گئی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی کے کرائے میں 20 روپے کم کیے گئے ہیں۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کی جاتی ہے۔باقی صوبوں کو بھی پنجاب حکومت کی تقلید کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے پر کرایوں میں کمی کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے