لاہور: کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے84 کارکنان گرفتار کرلیے گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد 9مئی اور21ستمبر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ہیں، کارکنوں کی گرفتاریاں نقص امن کے خدشات کے پیش نظر کی گئیں،گرفتاریاں کاہنہ، نشترکالونی، غالب مارکیٹ، گلبرگ سے کی گئیں ہیں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پابندی کا اطلاق 8 اکتوبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ دفعہ144کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پرکیا گیا،ہرقسم کے سیاسی اجتماع، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی ۔

