دنیا بھر میں یہود کی کل آبادی ایک کروڑ 58 لاکھ ہو گئی ہے۔
نئے عبرانی سال پر جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یہود کی دنیا بھر میں ایک سال کے دوران آبادی میں ایک لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر میں یہود کی مجموعی تعداد میں سے 73 لاکھ اسرائیل اور 63 لاکھ امریکا میں آباد ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے بعد یہود کی بڑی آبادی فرانس میں 4 لاکھ 38 ہزار 500 جب کہ کینیڈا میں تقریباً 4 لاکھ یہودی بستے ہیں۔ اسی طرح برطانیہ میں 313000، ارجنٹینا میں 170000، جرمنی میں 125000، روس میں 123000 یہودی آباد ہیں۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا میں 117000، برازیل میں 90300، جنوبی افریقا میں 49500، ہنگری میں 45000، میکسیکو میں 41000 اور ہالینڈ میں 35000 یہود بستے ہیں جب کہ اس سے کم تعداد کچھ دیگر ممالک میں بھی ہے۔

