English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی چوک احتجاج:عمران خان کی دونوں بہنیں اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں آنے والی عمران خان کی دونوں بہنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے ڈی چوک اسلام آباد سے گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ  منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی گئی تھی، جس کے بعد سخت پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پہنچنا شروع ہوئے۔ اسی دوران عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی ڈی چوک احتجاج  میں شریک ہونے کے لیے پہنچیں تاہم انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے ڈی چوک آنے والے پی ٹی آئی کے کئی دیگر کارکنوں کو بھی  گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ  کچھ مقامات پر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے