ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے

صنعا :امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام مختلف شہروں کے 15 مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں شہریوں نے فوجی مراکز اور ایئرپورٹ پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے یمن میں بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ سمیت چار صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مشرق وسطی میں موجود فوج کی نگرانی کرنے والے سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ حوثیوں کے فوجی صلاحیت کے حامل تھے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہاں میزائل، ڈرون یا ریڈار کا نظام بھی شامل تھا۔

حوثیوں کے سرکاری نشریاتی ادارے المسیرہ ٹی وی اور شہریوں نے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا اور حدیدہ ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے گئے ہیں، دمار شہر کے جنوبی علاقے اور البائیدہ صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یمن پر حملے دوپہر کے دوران کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں