ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو ملک کے مفاد کا خیال نہیں رکھتا اس سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو ملک کے مفاد کا خیال نہیں رکھتا اس سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں ہو سکتا، 2014 سے انکا ریکارڈ اٹھائیں، اگر وہ حکومت میں ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سب غلط ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی وزیر بلدیات سندھ نے کہاکہ   2014 کے دھرنے میں پولیس افسران کو دھمکیاں دیں، اداروں پر حملے کیے، لوگوں کو کہا ٹیکس ادا نہیں کریں بل ادا نہیں کریں، ڈی جی آئی ایس آئی نے بتایا کہ جب انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ملک کو سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہے تو انہوں نے بولا نہیں سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عدم اعتماد کے بعد بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ملک کی فوج تباہ ہوجائے گی، ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی نے کیا جب انکو لگا کہ ہاتھ سے جا رہا ہے تو انہوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں