لندن:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت پر لبنان میں ایک اسپتال اور طبی عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں طبی مراکز اور معاون عملے پر حملے کی خبریں شدید تشویش ناک ہیں۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہاکہ انسانیت پر یقین رکھنے والے تمام فریقین کی طرف سےمیں بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غزہ اور لبنان دونوں طرف فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اسرائیلی، غزہ اور لبنانی شہری اپنے گھروں کو واپس جا سکیں،صیہونی فوجیوں کی صلاح غندور اسپتال کے اطراف بمباری سے بہت سے مریض شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسرائیلی جارحیت میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں بچی ہے، جب جہاں چاہتا ہے، بمباری کرکے تباہ وبرباد کردیتا ہے،اسرائیلی فوجی کی بمباری میں اسپتال عملے کے 9افراد بھی شامل ہیں۔

