English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس سی او کا اجلاس: پنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس  کے پیش نظرحکومت نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت  نے 3 دن عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن  جاری کیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ی او کے اجلاس کے تناظر میں    پیر 14 اکتوبر،منگل  15 اور بدھ 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں  ایس سی او کے رکن ممالک شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سمیت بھارت، چین، کرغزستان ، روس، تاجکستان، ازبکستان، ایران، ارمینیا، بیلاروس ، آسیان  اور اقوامتحدہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے