English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے فوری رہائی کا حکم

القمر

لاہور : سابق وزیر ماحولیات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 30 روز کیلئے نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ زرتاج گل کے شوہر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

جسٹس محمد وحید خان نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے