بیروت: حزب اللہ نے اپنے نئے حملوں میں 100 سے زیادہ اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جن میں 12 یہود زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حزب اللہ نے اس حوالے سے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حیفہ پر کیے گئے راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی یہود زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ وہ صہیونی ریاست اسرائیل پر فتح پا لینے تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران 2 علیحدہ کیے۔ پہلے حملے میں85 اور دوسرے میں 20 راکٹوں سے مختلف اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

