ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجیوں کو سینہ تان کر فائرنگ سے روکنے والے فلسطینی بزرگ شہید

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوجیوں کو سینہ تان کر فائرنگ سے روکنے والے فلسطینی بزرگ شہید کردیے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں قابض صہیونی فوج نے شدید تشدد کرتے ہوئے ایک فلسطینی  بزرگ کو شہید کردیا، جب کہ اسی اثنا میں ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ان کی شہادت سے کچھ دیر ہی قبل کی ہے۔

فلسطین کی محصور پٹی  اور اسرائیل کے ہاتھوں بمباری سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیے گئے غزہ کے رہائشی 66 سالہ زیاد ابوحلیل نے انتہائی نڈر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے سامنے سینہ تاج کر انہیں فائرنگ سے روکنے کی کوشش کی ۔

66 سالہ زیاد ابوحلیل اسرائیلی فوج  کی بندوقوں کے سامنے آکر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو حملوں سے محفوظ کرنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اہل کاروں نے بزرگ فلسطینی شہری ابوحلیل  کے گھر پر دھاوا بولا اور ان پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں