English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پڈعیدن: با اثر افراد کی اپنی عدالت، درخت سے باندھ کر یتیم نوجوان پر تشدد

القمر

پڈعیدن (جسارت نیوز) نلکے کی ہتھی چوری کے الزام میں با اثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی، یتیم نوجوان کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑ دیے، سوشل میڈیا پر خبر آنے پر ایس ایس پی سنگھار ملک نے نوجوان کی تذلیل پر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں محمد گل بلر میں با اثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، مبینہ نلکے کی ہتھی چوری کرنے کے الزام میں گائوں کے غریب یتیم نوجوان نسیم لوہاچ کو پکڑ کر درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیے، واقعے کی سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد ایس ایس پی نوشہرو فیروز سنگھار ملک کی ہدایت پر بھریا سٹی تھانے میں تذلیل کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، بھریاسٹی تھانے کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرکے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں صیفل ولد عبدالحمید بلر، ساجد علی ولد محمد رمضان بلر، جاوید علی ولد محمد رمضان بلر شامل ہیں۔ اس ضمن میں ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے واقعے کے اصل حقائق جاننے کے لیے ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو 7 دن کے اندر اپنی رپورٹ دے گی۔ ٹیم میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر بھریا فہد ارشاد (چیئرمین)، ایس ایچ او بھریا سٹی انسپکٹر منیر احمد لغاری (ممبر) اور ایس ایچ او ٹھارو شاہ سب انسپکٹر رانا جمشید راجپوت (ممبر) شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے