English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی این ایل ایف کا احتجاج

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، حیدرآباد زون کے سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے محنت کشوں کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی عوام ، خواتین اور بچے جواں مردی ہمت اور ایمان کی طاقت کے ساتھ یہود ونصاری کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ان کے ساتھ اور ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ساتھ ہی اُمت مسلمہ بالخصوص مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین اور غزہ کے نہتے، بے سرو سامان عوام کو قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر رہے ہیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے