اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے زہر دئیے جانے کی خبروں کی تردید کردی ۔
اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ کئی روز سے میری صحت کے حوالے سے کئی خبریں زیر گردش ہیں، میری پی ٹی آئی کے احتجاج میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجھے زہر دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کروایا ہے جس کے نتائج میں ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں ،جب اسلام آباد پولیس نے ہمیں غیر قانونی طور پر اغوا کیا اور پھر جب ہم ضمانت پر رہا ہوئے تو اس کے اگلے روز سے میری طبیعت ناساز ہے، پہلے مجھے کورونا ہوا وہ ٹھیک ہوا تو انفلوئنزا اور پھر ٹائیفائیڈ ہوگیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد میرے جگر کے ٹیسٹ ہوئے اور وہ بھی ٹھیک نہیں آئے، جگر کے انفیکشن اور دیگر بیماریوں کے باعث میری طبیعت خراب ہے، ان بیماریوں کی وجہ سے میرا وزن 10 کلو وزن بھی کم ہوگیا، ان حالات میں مجھے دعائوں کی ضرورت ہے اور جو بیماریاں مجھے لاحق ہیں ان کا میں بتا چکا ہوں۔

