English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان فورسز کی جارحیت ناکام، پاک فوج کے ہاتھوں بھاری نقصان کا سامنا

راولپنڈی:پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحد پر اسے بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر فائر کھولا گیا اور پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کا کام جاری تھا۔  as mwqe pr پاکستان کی موثرجوابی کارروائی سے افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

حکام کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنی علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی، افغانستان کی طرف سے  اِس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے