
موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے خلاف کاروائیوں میں تنظیم کے 59 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صومالی فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ملک کے گالگادود اور وسطی شابل علاقوں میں تنظیم کے خلاف فوجی کاروائیاں کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں تنظیم کے 59 ارکان کو بے اثر کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران 4 فوجیوں کی جانیں گئیں اور کچھ علاقوں کو تنظیم کے ارکان سے پاک کر دیا گیا۔ ایک جانب فوج الشباب کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر رہی ہیں تو تنظیم کے ارکان شہری اور فوجی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
