English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان کی صورتحال غزہ کی صورتحال میں تبدیل نہیں ہونی چاہیے: امریکہ

نیویارک: امریکی محکمہ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی فوجی دراندازی کو غزہ کی پٹی پر حملے جیسی صورت حال میں تبدیل کرنا قابل قبول نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے معمول کی نیوز بریفنگ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم لبنان کی صورت حال کو غزہ کی صورت حال میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی چاہیں گے یہ یقینا قابل قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں بالکل واضح کر رہا ہوں کہ لبنان میں ایسی کوئی بھی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیے جس کے نتیجے میں غزہ جیسی صورتحال پیدا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے