English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی: خواجہ آصف

Ali Amin Gandapur's talk went beyond software updates

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پر بانی پی ٹی آئی کی خاموشی کسی وجہ سے ہے، وہ کبھی گرمی اور کبھی نرمی کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی کہانی کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ تھا، انہیں بانی پی ٹی آئی نے برے وقت کے لیے رکھا ہوا ہے، علی امین کی کہانی ان کے ایکشنز سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آئینی عدالت سمیت تین ترامیم لا رہے ہیں، حکومت ہر حال میں آئینی ترامیم لے کر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے