بیروت : حزب اللہ کے عسکری میڈیا نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسلامی مزاحمت کی فضائیہ کی جانب سے حیفا-کارمل کے علاقے میں موجود اسرائیلی فوجی اڈوں، کمانڈ مراکز، اور اہم تنصیبات کے مناظر دکھائے گئے ہیں ۔ جن کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
حزب اللہ کے مطابق، اسلامی مزاحمت نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنانی شہروں اور قصبوں پر جارحیت کے جواب میں حیفا-کارمل کے علاقے پر شدید میزائل حملے کیے ہیں۔
اسلامی مزاحمت گروپ میڈیا کے مطابق، یہ حملے صہیونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا ردعمل ہیں، جس میں مختلف لبنانی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے مزید حملے کیے اور ان صہیونی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا جو لبنان پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسلامی مزاحمت گروپ میڈیا نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مزاحمت کے حملوں اور ان کے نتائج پر روشنی ڈالی ہے، جس میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں کی تفصیلات شامل ہیں ۔

