محراب پور(جسارت نیوز)موٹر سائیکل چوری کی واردات پر قابو نہ پایا جاسکا، چابی چور موٹر سائیکل لے اڑا، تھیبو برادری کے افراد نے پیچھا کر چور کو موٹر سائیکل سمیت پکڑلیا،کوٹری کبیر پولیس چوکی کی حدود کوٹری کبیر کے بنیادی صحت مرکز میں مریض کے ساتھ آئے ہوئے فرحان تھیبو کی موٹر سائیکل چابی چور چرا کر لے گیا، اسپتال میں موٹر سائیکل چوری کی یہ تیسری واردات ہے دوسری طرف موٹر سائیکل چوری کی اطلاع پر تھیبو برادری کے افراد نے پیچھا کیا اور کوٹری کبیر محراب پور رابطہ سٹرک (لنک روڈ) سے چور کو موٹر سائیکل پکڑ کر دھلائی بعد پولیس حوالے کر دیا ہے۔ کوٹری کبیر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چابی چور کی شناخت مولا دادلد قصیر شر کے نام سے ہوئی ہے جو گاؤں دھنی پرتیو شر لاکھا روڈ کا رہائشی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب حادثے میں نوجوان زخمی ہوگیا، مورو پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس ٹاؤن کے پاس تیز رفتار 125 موٹر سائیکل پھسل جانے سے مورو شہر کا رہائشی رحمن زرداری نامی نوجوان زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو مورو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد بعدشدید دماغی چوٹوں کے باعث نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
