English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی پولیس چیف کا چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دینے کا اعلان

  کراچی: پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو ہر ممکن فول پروف بنانے کیلیے سینئر افسران کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ  افسران سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں گے اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو مکمل آگاہی بھی فراہم کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ماتحت افسران سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہاکہ  شہر میں کرائم کے خاتمے کے لیے کومبنگ آپریشن اور  پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے  پولیس افسران کو انٹیلیجنس نیٹ ورک متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں جرائم اور دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی کو مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے