English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتی حکم عدولی: چیئرمین نادرا اور ریونیو افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری

on violation of court order

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے چیئرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

مقامی عدالت کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر چیئرمین نادرا اور ریونیو افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ وارنٹ سول جج عائشہ شبیر نے جاری کئے۔

عدالت میں جائیداد کے تنازع کا مقدمہ زیرسماعت ہے، عدالت کی جانب سے ایف آئی اے فرانزک، ریونیو افسران سمیت نادرا سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، نادرا کی جانب سے مہلت ملنے کے باوجود ریکارڈ عدالت کو فراہم نہیں کیا گیا۔

ریکارڈ کی عدم فراہمی پر چئیرمین نادرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے متعلقہ پٹواری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے