ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا سابق نائب چینی وزیراعظم کے انتقال پراظہارِافوس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم وویانگ گو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے، وو بنگاو نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وو بنگاو کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل وقت میں ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے خاندان اور چینی عوام کےساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ نائب چینی وزیراعظم ووبانگ 8 اکتوبر کو 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں