English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود کو سدرن کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں برس کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کی ہاسپیٹل ایسوسی ایشن ریاست کے 500 سے زائد اسپتالوں کی نمائندہ تنظیم ہے، مذکورہ اسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود کو اس سال کے ہیومنیٹیرین ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ڈاکٹر آصف محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے اور انسانی حقوق ایکٹیوسٹ ان کے لیے انتہائی بڑا اعزاز ہے۔

ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ وہ ناصرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں سماجی انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے