English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمانوں کو عبادت پر توجہ دینی چاہیے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور:معروف عالمی مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا  ہے کہ مسلمانوں کو شلوار اور  ہاتھ اوپر یا نیچے باندھنے پر غور کرنےکے بجائے عبادت پر توجہ دینی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جامع اشرفیہ مسجد حسن  میں علماکرام سے ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہاکہ میرا مقصد غیر مسلموں کو اللہ کی جانب راغب کرنا ہے، میں کوئی فتوی نہیں دیتا کیونکہ میں مولوی یا مفتی نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  میری خواہش تھی کہ میں دوبارہ پاکستان آؤ اور یہاں کے مذہبی لوگوں اور ادارے دیکھوں، چاروں منسلک کے اماموں نے ہمیشہ دین کی خدمت  کی ہے،  میں سب کو یہی کہتا ہوں کہ سب اختلافات ختم کرکے  اللہ اور اس کے رسول کی جانب دعوت دو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے