بیروت: لبنانی گروپ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیل کے بنیامینہ میں واقع گولانی بریگیڈ کیمپ میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ 67 زخمی ہوگئے۔
یہ حملہ اتوار کی شام حیفہ شہر کے جنوب میں واقع ایک اسرائیلی فوجی تربیتی کیمپ پر کیا گیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ یہ کارروائی “صیہونی حملوں” کے جواب میں کی گئی ہے، جن میں اسرائیلی فضائی حملے بھی شامل ہیں جو جمعرات کو بیروت کے وسطی علاقوں بسطہ اور نویری میں کیے گئے تھے، جن کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اسرائیل کی ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ مزید پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔
اسرائیلی فوج نے فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔
اتوار کے روز حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے اینٹی ٹینک میزائلوں کے بڑے حملے میں دو اسرائیلی دفاعی فوجی زخمی ہوئے جبکہ کئی دیگر فوجیوں کو ہلکی اور درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

