English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان پہلی بار ناٹو اجلاس میں وزیردفاع کو بھیجے گا

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے پہلی بار ناٹو کے اجلاس میں اپنا وزیرِ دفاع بھیجنے کا اعلان کردیا۔ جاپان انڈوپیسیفک میں بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے یورواٹلانٹک علاقے میں ناٹو فوجی اتحاد کے ساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون کا ہدف رکھتا ہے۔ وزیر دفاع ناکاتانی گین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ناٹو اور جی7 کے اجلاسوں کے دائرہ کار میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے۔ ناکاتانی نے کہا کہ وہ 16سے 21 اکتوبر تک یورپ کا دورہ کریں گے اور اس دورے کا مقصد ہم خیال ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ ناکاتانی ناٹو وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پہلے جاپانی وزیر دفاع ہوں گے۔ ناکاتانی علاقے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے مقابل ناٹو میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے