ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے سابق ناظم قتل

پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے سابق ناظم کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مدعی زیارت گل نے گلبہار پولیس کو بتایا کہ اس کا 42 سالہ بیٹا شاہد گل کو گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔

ورثاء کے مطابق شاہد گل یونین کونسل 13 کا ناظم تھا اور علاقے میں آئس و منشیات کے خلاف مختلف فورمز پر آواز اٹھاتا رہا۔

گلبہار پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں