English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئینی ترمیم پر جے یو آئی سے اختلاف ختم؛ ن لیگ اور پی پی آئینی عدالتوں کے قیام سے دستبردار

establishment of constitutional courts

اسلام آباد: آئینی ترمیم پر بڑا بریک تھرو ہوگیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔ حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیاہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی بنچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودہ پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کرینگے ۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا، اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہ ہو سکا،آئینی ترمیمی مسودہ کے معاملے ن لیگ کے کچھ خدشات ہیں۔، اجلاس کل دوبارہ ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کو آئینی تحفظ ملتا ہے تو پیپلز پارٹی آئینی بینچ پر اکتفا کرسکتی ہے بصورت دیگر نہیں، صرف ایک صورت میں ہی پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایک پیج پر ہیں۔

آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیرِصدارت ہوا، جو کہ کل ساڑھے 12 بجے دوبارہ ہوگا۔ اجلاس میں آئینی ترامیم پر چھ جماعتوں کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی، تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے