اسلام آباد:بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کے معاملات کے لیے خصوصی عدالت کا بل سینیٹ میں منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے سینیٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹی کے لیے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش کیا، جو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔
چودھری سالک حسین کا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بل کے تحت اب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پراپرٹی تنازعات 90 روز میں حل ہو سکیں گے۔

