ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں بس حادثے کا شکار‘ 6مسافر ہلاک

ترکیہ میں حادثے کا شکا ر ہونے والی بس سے راستہ بند ہوگیا ہے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ انقرہ موٹر وے پر پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کی وجہ کیا بنی،تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں