English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملہ، 33 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ میں پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں  جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر وحشیانہ بمباری کردی، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں80 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے 2 ہفتوں سے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں  نے انڈونیشین اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے۔غزہ پر 7 اکتوبر2023 سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے