English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارسا ایکٹ ترامیم میں ایوان صدر براہِ راست ملوث ہے، عوامی تحریک

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ وسند تھری، ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران دریائے سندھ کے سوداگر ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ غیر قانونی سندھ دشمن کینال اور ڈیموں کے حوالے سے سی سی آئی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرنے کے بجائے بھارتی فلموں کے ہیرو کی طرح گھر بیٹھ کر کبوتر کے ذریعے کینالوں سے متعلق وفاق کو خطوط دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ کا ایسا اقدام سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا ہے، پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے ہر دور میں سندھ کے عوام سے فراڈ کیا ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ عوام کی قومی ملکیت ہے، سندھ کے عوام کے لیے جینے کا سہارا ہے، سندھ کے عوام دریا کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے حکمرانوں کی بدنیتی کو برداشت نہیں کریں گے، ارسا ایکٹ ترامیم میں ملک کا ایوان صدر براہِ راست ملوث ہے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے حیدرآباد میں جلسہ کیا، جلسے میں بلاول بھٹو نے پانی کے معاملے پر ایک لفظ بھی زبان سے باہر نہیں نکالا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران دریائے سندھ پر ڈاکوں میں پنجاب کے حکمرانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے