English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات: فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

القمر

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے 13 جنوری 2024ء کو دیے گئے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی خصوصی بینچ دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکیل سینیٹر حامد خان ایڈووکیٹ لاہور میں خاندانی مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے تھے اوران کی جانب سے التواکی درخواست دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے قراردیا تھا کہ ہم التواکی درخواست منظور نہیں کر رہے تاہم انصاف کے تقاضوں کوپورا کرنے کیلیے ایک موقع دے رہے ہیں اور مزید التواکی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے