English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دمشق: اسرائیلی فضائیہ کا چلتی گاڑی پر میزائل حملہ، ایک شخص جاں بحق

 دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے المزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے چلتی گاڑی میں میزائل فائر کردیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے میزائل فائر کیا تھا جس کی بنا پر گاڑی میں دھماکا ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاکستر ہوگئی۔

خیال رہے کہ اسرائیل مشرقی وسطی میں حالات کشیدہ کرنے کےلیے آئے روز کسی بھی علاقے میں دہشت گردکارروائیاں کررہا ہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے