English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے لیکن  حکومت نے سینیٹ کورم توڑدیا، اختر مینگل

اسلا م آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ کے اجلاس میں اپنی آب بیتی سنانا چاہ رہے تھے، حکومت نے شرم کے باعث کورم توڑا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی گئی، شاید ہی کسی آمر کے دور میں ایسا ہوا ہو، رات کے اندھیرے میں آئین کا مسودہ پیش کیا جاتا رہا، حکومتی وزیر خود مجوزہ آئینی ترمیم پر متفق نہیں تھے۔

سربراہ بی این پی نے دعویٰ کیا کہ اراکین پارلیمنٹ کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی، کل سارا ڈرامہ حتمی انجام کو پہنچا ہے، اس سارے سرکس کو آصف زرداری کے سرکس کا نام دیں،شریفوں کا سرکس یا آئی ایس آئی کا سرکس کا نام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے