ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیرِ اعظم کی لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کی ترسیل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے لبنان اور غزہ کے لئے امدادی سامان کے دوجہاز فوری طور پر بھیجنے ،امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار میں تیزی اور وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لئے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان لبنان اور غزہ کے لئے روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفرا سے روابط کومزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے ۔ انہوں نے امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور عوام سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی کہ پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان میں عطیات جمع کروائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں