English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت عظمیٰ نے برطرف ملازمین بحالی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) 26ویں آئینی ترمیم کا قانون بننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار وسیم سجاد نے کہا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے اس لیے اعلیٰ بینچز بنیں گے وہی تعین کریں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بینچ ہی سنے گا۔ عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بینچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے