English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلے ہی بتا دیا تھا بشری بی بی رہا ، عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہوگی: فیصل واوڈا

Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے ایک روز پہلے ہی بتا دیا تھا بشری بی بی رہا ہو جائیں گی اور عمران خان سے وکلا کی ملاقات ہو گی۔

بشری بی بی کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر ) پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ جیسے میں نے کل کہا تھا بشری بی بی رہا ہوجائیں گی وہ رہا ہوگئیں، بشری بی بی کے خلاف کوئی نیا کیس بھی نہیں بنا۔

انہوں نے کہا کہ وی آئی پی طریقے سے بشری بی بی کی گاڑی بھی اندر جانے دی گئی، جیسے میں نے بتایا تھا بانی پی ٹی آئی بھی آج وکلا سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر سے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، اللہ کا شکر ہے میں ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے