English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ، 3 صحافی شہید

بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہوٹل پر حملہ کرکے تین صحافی شہید کردئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسبیہ کے علاقے میں نہ تو انخلا کے احکامات تھے اور نہ کوئی وارننگ دی گئی لیکن اس کے باوجود اسرائیل نے حملہ کرکے 3 صحافیوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے خالی کرنے کا کہہ دیا جبکہ لبنان سرحد پر حزب اللہ سے جھڑپ میں 5 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں میں لبنان میں حزب اللہ کے کئی سینئر کمانڈرز اور اہلکاروں کو شہید کیا جن میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے